Saturday, 27 December 2014

خط کی تصاویر















موبائل کی معلومات







موبائل فون
  موبائل : (جمع: محمولات / mobile) کو ہاتفِ خلوی (cell phone) بھی کہا جاتا ہے اور یہ جدید طرزیات کی مدد سے تیار کی جانے والی ایک ایسی برقی اختراع ([electronic device) ہوتی ہے کہ جسکے زریعے ہاتف (telephone) کا استعمال آزادانہ اور دوران حرکت و سفر کسی بھی جگہ بلا کسی قابل دید رابطے (یعنی تار وغیرہ کے بغیر) کیا جاسکتا ہے۔ آج کل جو جدید محمولات تیار کیے جارہے ہیں ان میں ناصرف یہ کہ ہاتف اور جال محیط عالم سے روابط (برقی خط اور رزمی بدیل (packet switching) وغیرہ) کی سہولیات میسر ہیں بلکہ اسکے ساتھ ساتھ ان میں تصاویر بھیجنے اور موصول کرنے لئے
 کثیرالوسیط پیغامی خدمت (multimedia messaging service) ،عکاسہ (camera) اور منظرہ (video) بنانے کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔اس جدید اختراع کے لئے ناصرف یہ کہ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں بلکہ خود انگریزی میں متعدد اصطلاحات مستعمل ہوچکی ہیں۔
 مثال کے طور پر عربی میں اسکو محمول ، خلیوی ، خلوی اور موبائل وغیرہ کہا جاتا ہے ؛ جاپانی میں اسے کھےتائی (معنی محمول / منقول) کہتے ہیں۔ انگریزی میں بھی اسکے لئے ایک سے زائد الفاظ دیکھنے میں آتے ہیں جیسے mobile, mobile phone, cellularوغیرہ۔






























موبائل کی تصاویر






















اخبار کی معلومات


اخبار /آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اردو میں اخبار ایسی اشاعت کو کہتے ہیں جس میں خبریں چھپتی ہیں۔ اصطلاحاً کسی واقعے کا براہ راست ، بے لاگ اور صحیح بیان جس میں بہت سے افراد کو دلچسپی ہو۔ صحیح خبر وہ ہے جس میں کوئی تبصرہ نہ ہو کوئی الزام نہ لگایا گیا ہو، کسی ذاتی رائے کا اظہار نہ کیاگیا ہو۔ کوئی حقیقت مسخ نہ کی گئی ہو اور اپنی جانب سے کسی بات کا اضافہ نہ کیا گیا ہو۔ خبر میں تازگی ، قرب زماں و مکاں اور وسعت ہونی ضروری ہے۔ طرز تحریر موثر اور دل نشین ہونا چاہیے۔ بعض خبریں مقامی اہمیت کی ہوتی ہیں اور بعض عالمی امن و امان پر اثرانداز ہوتی ہیں جن سے ہر ملک کے عوام کو دلچسپی ہوتی ہے بعض اوقات چھوٹی سی جگہ پر انوکھا یا دلچسپ واقعہ پیش آ جاتا ہے جو لوگوں کی دلچسپی کا موجب بن جاتا ہے۔
خبر کی اہمیت کا تعلق متعدد چیزوں سے ہوتا ہے جن میں
  خبر کا فوری پن یا تازگی
   قربت مکانی
   اثرات یا نتیجہ
   تعدد
   حیثیت عرفی
   تنازع
   مقدار یا تعداد
  انوکھا پن شامل ہیں
کسی قانون کا نفاذ یا حکومت کا کوئی اعلان عوام پر اثر نداز ہوتا ہو تو یہ بڑی خبر ہے۔ راز بھی خبر کا ایک اہم عنصر ہے۔ بڑے لوگوں کی زندگی یا کردار کے چھپے ہوئے گوشوں میں جھانکنے کا شوق شدید ہوتا ہے۔ کسی معمولی حیثیت کے آدمی کا بڑا کارنامہ یا بڑے آدمی کی چھوٹی سی بات بھی خبر بن سکتی ہے۔ واقعہ ، مشاہدہ اور واقعہ نگاری خبر کے عناصر ترکیبی ہیں۔ لیکن صحافی کو قاری کے رجحانات ، اپنے اخبار کی پالیسی اور بعض اخلاقی اصولوں کا بھی پاس رکھنا ہوتا ہے۔ اخبارات خبریں بین الاقوامی اور ملکی خبررساں ایجینسیوں کے علاوہ اپنے نامہ نگاروں اور خاص نمائندوں سے بھی حاصل کرتے ہیں۔ ہر اخبار کے سٹاف رپورٹر عام تقاریب سے متعلق خبروں کے علاوہ تلاش اور کوشش سے خصوصی خبریں فراہم کرتے ہیں۔
اردو اخبارات میں مندرجہ ذیل اہم ہیں
پاکستانی اخبارات
بھارتی اخبارات
روزنامہ ہند سماچار روزنامہ سیاست


اخبار کی تصاویر













ریڈیو کی معلومات

ریڈیو


آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا 
 ریڈیو

ریڈیو (انگریزی: radio)، برقناطیسی امواج کا مرئی روشنی سے کم تعددات میں زیر و بم یا تضمین کرکے اُن کے ذریعے اشارات کی ترسیل یا نشرکاری ہے۔اس کے ذریعے تمام دنیا بھر کی خبریں سنتے
ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرامے ،گانے، خبریں، اشتہارات  اور  مزاحیہ پروگرام سنتے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس
یعنی (گاوںوالے ) ٹی وی یا فون وغیرہ نہیں ہوتے وہ اس کے ذریعے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
تسمیات[ترمیم]
لفظ ‘‘مشعہ’’ عربی زبان سے ماخوذ ہے اور اِس کا مطلب ہے شعاعوں سے متعلق، شعاعی، شعاع والا یا شعاعوں پر کام کرنے والا. انگریزی لفظ radio کی بھی یہی معنی ہے.




ریڈیو کی تصاویر