کمپیوٹر کی معلومات
تعارف:
کمپیوٹر
یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب کمپیوٹ کرنا یا حساب کرنا ہوتا ہے۔ ماضی میں اس
لفظ کو حسابگر (Calculator) کے
لئے بھی استعمال کیا جاتا تھا
لیکن حالیہ دور میں یہ اصطلاح ایک ایسے آلہ (Machine) کیلیۓاختیار کی جاتی ہے
جو معلومات کو اپنے اندر داخل کرنے کے
بعد، ایک مقرر شدہ حکمت عملی کے مطابق انکا تجزیہ کرسکتا ہو۔ یعنی اسکا مطلب دوسرے
الفاظ میں یہ ہوا کہ عموماً کمپیوٹر بذاتِ خود كچھ نہیں كرسكتا، بلكہ اسے بتانا
اور سمجھانا پڑتا ہے كہ وہ ہماری بہم پہنچائی گئی معلومات اور ہدایات پر كیا اور
كیسے كام كرے۔کمپیوٹر ہماری جانب سے بہم پہنچائی گئی معلومات کو اکھٹا کرتا ہے،
انہیں ذخیرہ کرتا ہے اور آپس
میں مربوط و ہم بستہ (correlate) کرتا ہے ۔ حسابگر اور کمپیوٹر میں اہم ترین فرق یہ ہے کہ کمپیوٹر
پیچیدہکمپیوٹر پروگرام کو
اپنے اندر ذخیرہ کرسکتا ہے اور اسی خصوصیت کے باعث انسان کی مدد کے بغیر منطقی
تجزیات (logical analysis) انجام دینے کی اہلیت کا حامل ہوتا ہے۔
مثالی
کمپیوٹر کے اجزاءایک مثالی کمپیوٹر میں بہت سے اجزاء ہوتے ہیں
اور انکو مختلف انداز میں ترتیب دے کر مطالعہ کیا جاسکتا ہے، مثلاً ساخت کے لحاظ
سے اور افعال کے لحاظ سے ، دو ایسے طریقۂ مطالعہ ہیں کہ جن کی مدد سے ایک نۓ شخص
کیلیۓ کمپیوٹر
کی ساخت و فعل کا ایک خاصا بہتر خاکہ ذہن میں آسکتا ہے لہذا یہ دونوں ترتیب ذیل
میں دی جارہی ہیں۔۔
کمپیوٹر
کی تاریخکہا
جاتا ہے کہ Jacquard loom کو تاریخ کی پہلی قابل برنامج (programmable) اختراع ہونے کا درجہ حاصل ہے۔کسی بھی
ایک اختراع یا ڈیوائس کے بارے میں یہ نہیں
کہا جاسکتا کہ یہ کمپیوٹر کی پہلی شکل تھی۔ اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کمپیوٹر
کی تعریف تاریخ کے ساتھ ساتھ کچھ تبدیل ہوتی رہی ہے اور اسی وجہ سے یہ ناممکن ہے
کہ کسی ایک کمپیوٹر کو پہلا کمپیوٹر کہا جاسکے۔ مثلا کئیاختراعات جن کو کبھی کمپیوٹر تسلیم کیا
جاتا تھا آج وہ کمپیوٹر تسلیم نہیں کی جاتیں۔اصل میں کمپیوٹر کی اصطلاح تو ایک
ایسے شخص کے لئے استعمال کی جاتی تھی کہ جو
حساب کتاب رکھ سکتا ہو ( انسانی شمارندہ)
اور اکثر وہ شخص ایسا کسی ریاضیاتی اختراع مثلا حسابگر یا کسی اور بنیادی پیمائشی آلے
وغیرہ کی مدد سے کرتا تھا۔
No comments:
Post a Comment