مینا
مینا جس کو (انڈین مینا) بھی کہا جاتا ہے ۔بنیادی طور پر
ایشائی پرندہ ہے یہ پرندہ ہندوستانی ثقافت اور ان کے سنسکرت اور پراکرات ادب میں
بھی بہت اہمیت حاصل ہے۔ دینا میں اس کی بہت زیادہ آبادی ہے۔ یہ پرندہ عام طور پر جوڑے کی شکل
میں نظر آتا ہے۔مینا عام طور پر کیڑے مکوڑے ، ر ینگنے والے چھوٹے جانور ،بیج،
غلہ ، پھل اور انسانی آبادی میں پھنیکا گیا کوڑا کرکٹ کھاتی ہے۔یہ زمیں پر گھاس میں بیٹھ کر کیڑے مکوڑوں کا شکار کرتی ہے۔خاص طور پر گھاس کے ٹڈے کا۔ یہ اپنے
گھر سے سورج نکلنے سے دیر پہلے نکلتی ہے۔اور سورج ڈوبنے کے کچھ دیر بعد واپس
آتی ہے۔ ان کی رونگی ،واپس ۔سونے کا وقت ،انڈے دنیا سب موسم کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔
|
No comments:
Post a Comment