Sunday, 21 December 2014

بطخ کے بارے میں معلومات


بطخ
بطخ پرندوں کی ایک وسیع خاندان / قسم (Anatidae) سے تعلق رکھتی ہے۔عام طور پر بطخ پانی میں رہتی ہے۔نر بطخ (ڈریک ) کہلاتی ہے  جبکہ مادہ بطخ کو (ڈک  )کہا جاتا ہے۔ ان کی کچھ اقسام گھریلو ہوتی ہیں اور  کچھ سمندروں  کے کنارے کھلی جگہوں پر رہتی ہیں۔ سمندری بطخوں کے پانی میں رہنے کی وجہ سے پرَ مضبوط اور چھوٹے ہو تے ہیں تاکہ وہ آسانی سے پانی میں غوطہ لگا سکیں ۔بطخ کی خوراک مختلف چیزیں مثلاًً گھاس، سمندری پودے ، مچھیلیاں ،کیڑے مکوڑے اور دوسرے چھوٹے پانی کے جانور شامل ہیں۔ان کو چڑیا گھروں میں بھی رکھا جاتا۔ بہت سے علاقوں میں جنگلی بطخوں کی بہت اقسام کا شکار بھی کیا جاتاہے۔



1 comment: