مرغی
مرغی
ایک مادہ پرندہ ہے جس کے نر کو مرغا کہا جاتا ہے۔ اس کے
سر پر موجود تاج نما سرخ کلغی نر
کے مقابلے میں تھوڑی چھوٹی ہوتی ہے۔ لوگ گھروں میں بھی پالتے ہیں اور اس سے انڈے
حاصل کرتے ہیں۔ اس کے بچے نکال کر ان کو
بھی پالا جاتا ہے۔ مرغی اور اس کے انڈے انسانی خوراک کا انتہائی
اہم جزو ہیں۔ اس کی افزائش کے لئے باقاعدہ مرغی
خانے بنائے
جاتے ہیں جو کہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔