Friday, 14 November 2014

زرافے کی معلومات



 


  

زرافہ
زرافہ زمیں پر پایا جانے والا سب سے بڑا جانور ہے۔جو کہ براعظم  افریقہ میں سہارا کے خشک علاقہ میں پایا جاتا ہے۔
ایک نر زرافے کی اونچائی ۱۷ فٹ ہوتی ہےاور اس کی زبان ۱۵انچ لمبی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ اونچے سے اونچے درختوں
سے بھی آسانی سے پتے کھا لیتے ہیں۔ زرافے کی سننے ،سونگھنے اور دیکھنے کی قوت بہت تیز ہوتی ہیں۔نر اور مادہ دونوں قسموں کے ۲
 یا ۴ سینگ ہوتے ہیں جن کے اوپر کھال پڑھی ہوتی ہے۔ اور یہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں ۔زرافے کی عمر جس طرح بڑھتی  جاتی ہے
اس کی کھا لکا رنگ گاڑھا ہو جاتا ہےایک زرافے کی عمر ۲۶سے ۳۶ سال کے درمیان ہوتی ہے۔ زرافہ ۵۶ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
سے بھاگ سکتا اس کا وزن تقریباً ۸۰۰ کلو ہوتا ہے یہ خشک علاقوں  میں رہتا ہے۔اور کھبی کھبی تو یہ پانی والے علاقوں سے سنکڑوںکلو میڑ دور پایا جاتا ہے۔دوسرے گھاس کھانے والے جانوروں کی طرح خشک سالی کے موسم میں یہ ہجرت نہیں کرتے کیونکہ یہ
پانی استعمال زیادہ نہیں کرتے اور اپنے پانی کی ضرورت یہ پتوں کی نمی سے پورا کرتے ہیں ۔کھبی کھبی تو زرافہ ایک مہینہ پانی پیے بغیر
 رہ سکتا ہے۔یہ کھرے کھڑے ہی اپنی نیند پوری کر لیتا ہے۔یہ اپنے اوپر حملہ کرنےوالے جانوروں کو اپنے پیروں سے مارتا ہے۔
زرافہ اکثر دو سے دس کے گروہ میں رہتا ہے جن کا سربراہ ایک بوڑھا نر زرافہ ہوتا  ہے۔زرافے کا پیدا ہونے والا بچہ ۵ سے ۶ فٹ
اونچا ہوتا ہے۔



No comments:

Post a Comment