Wednesday, 19 November 2014

لومڑی کی معلومات




لومڑی
لومڑی کتے کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ماں لومڑی کو( وکسن ) اور نر کو ( ٹوڈ) کہلاتا ہے۔لومڑی کے بچے کو
 (  چپ ) یا ( کب) کہتے ہیں۔ لومڑی کا گروہ (سکارک) یا ( لیشن ) کہلاتا ہے۔ لومڑی کی بہت کی سی مختلف قسمیں ہیں۔لومڑی دنیا میں ہر جگہ پائی جاتی ہے۔یہ شہروں، جنگلوں ،پہاڑوں اور میدانوں میں رہتی ہے۔یہ بلی کی طرح اپنے پنچے اندر اور باہر نکال سکتی ہے۔
لومڑی کا بچہ پیدا ہونے پر دیکھنے ،سننے اور چلنے کے قابل نہیں ہوتا ۔نر لومڑی ان کے لئے کھانا مہیا کرتی ہے۔اس کی خوراک ہر طرح کی چیز یں شامل ہیں۔شہروں میں رہنے والی لومڑیاں کوڑے کرکٹ میں سے اپنی خوراک تلاش کرتی ہیں اور ضرورت سے زیادہ خوراک ملنے پر اس کو بعد میں لگنے والی بھوک کے لئے کسی چھوٹے سے سوراخ میں چھپا کر رکھتی ہیں۔لومڑی کی کھال بہت خوبصورت ہوتی ہےجس کی وجہ سے اس کا بہت زیادہ شکار کیا جاتا ہے شمالی امریکہ میں رہنے والی (گرے فوکس) درختوں پر بھی چڑھ سکتی ہے۔لومڑی زیر زمین یا زمین کے اوپر ہر جگہ گھر بنا کر رہتی ہےاس کے گھر کوDen کہتے ہیں۔     

 

No comments:

Post a Comment