Monday, 10 November 2014

آئی سی ٹی جماعت سوم پلان / نیاکھلا ڑی (ریڈر)




مضمون : اردو                                                                          جماعت : سوم                                                                                  عنون:  نیاکھلاڑی آئی سی ٹی پلان
مقاصد
طریقہ تدریس

اس سبق کے اختتام تک بچے اس قابل ہوں گے کہ



٭ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والوں  شخصیات کی معلومات آئی سی ٹی  سے حاصل کریں ۔


٭
 آئی سی ٹی کے ذریعےحاصل کی گئی معلومات کو اعتماد کے ساتھ بیان کریں۔
آغاز: بچوں کو بتاوں گی کہ آج ہم نیا ریڈر   (نیا کھلاڑی ) پڑھیں گے ۔
گفت وشنید :    بچوں کو درج ذیل سوالات دوں گی۔
۱۔ آپ کو کون سا کھیل سب سے زیادہ پسند ہے اور کیوں ؟
۲۔ ہمارے ملک میں کون کون سے کھیل کھیلے جاتے ہیں ؟
۳۔آپس میں کھیل کود ہمیں کیا سکھاتا ہے ۔
۴۔کیا زندگی میں کھیل کی کوئی اہمیت ہے یا نہیں وجہ بیان کیجئے۔
سرگرمی :٭ میں ان کو جوڑی میں نمبر دوں گی ۔
٭  پھر ان کو بتاوں گی کہ آج ہم آئی ٹی لیپ میں جاکر کام کریں گے ۔
٭ ان کو بتاؤں گی کہ آپ کو کھیل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بارے میں تصاویر اور  معلومات تلاش کرنی ہے۔
اس مناسبت سے فلپ چارٹ پرلکھی ہدایات پڑھ کر سناؤں  گی ۔
ہدایات:   ٭سب سے پہلے آپ اپنے نمبر کے مطابق آئی ٹی لیپ میں بیٹھیں گے۔
٭نمبر ۱ بچہ ماؤس کا کام کرتے ہوئے معلومات نکالے گا اور  نمبر ۲ بچہ Microsoft word پر بنائی گئی فائل میں  کاپی اور پیسٹ کرے گا ۔
٭  پھر ان کو  google پر جا کر اپنے  (blog) کا پتہ نکالنے کو کہوں گی ۔
٭ farahnazbss.blogspot.com) (www. ان کو کہوں گی کہ اس (link   ) کو کھول کر معلومات اور تصاویر حاصل کریں ۔
٭ بچوں کو (micro soft word) میں اپنی اپنی فائل بنانے کو کہوں گی ۔
٭ کام ختم کرنے کے بعد اس کو save ضرور کریں ۔
٭ جب بچے اپنی اپنی معلومات اور تصاویر حاصل کر لیں گے تو جماعت  کے سامنے آکر  اپنی اپنی معلومات پڑھ کر سنائیں گے ۔
٭اس طرح ان کو مختلف کھلاڑیوں کی معلومات بھی حاصل ہو گی اور کھیل کی اہمیت جانیں گے۔
بچوں کے سیکھنے کے عمل کا تجربہ
آج کے اس سبق میں بچوں نے کیا سیکھا؟
•آج کے سبق کے دوران بچوں نے اصل میں کیا سیکھا؟
•آج کے اس سبق میں بچے کیا نہ کر سکے؟

        ہفتہ: گیارھواں / بارھواں                                                                                                        تاریخ:
وقت
وسائل
جانچ

۱۲منٹ

۱۳منٹ

۱۰منٹ

۲۰منٹ

۱۰ منٹ

۵منٹ


  بچوں کے کام کی جانچ
 
 
٭ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والوں  شخصیات کی معلومات آئی سی ٹی  سے حاصل کرنے پر ہو گی ۔


٭
حاصل کی گئی معلومات کو اعتماد کے ساتھ بیان کرنے پر ہو گی۔
بچوں کے سیکھنے کے عمل کا تجربہ

• اس سبق کے کسی ایسے حصے پر تبصرہ کیجئے جو آپ کی نظر میں کسی بھی وجہ سے تبصرے کے لائق ہے ۔


•اگر آپ یہ سبق دوبارہ پڑھائیں تو آپ اس میں اس کیا تبدیل لائیں گے ۔




No comments:

Post a Comment