آپ بھیبن سکتے ہیں ویکیصارف اور مرتب، اگر ویکیپیڈیا میں
کھاتہ نہ ہو تو کھاتہ بنالیں، اور کھاتہ موجود ہو تو لاگ ان ہوں اور ہماری ساتھ
شامل ہوکر اردو کے اس عظیم الشان منصوبہ کو ترقی عطا کریں!
دیوقامت پانڈا
آزاد دائرۃ المعارف،
ویکیپیڈیا سے
![]()
دیو قامت پانڈا (Giant
Panda)
|
دیوقامت پانڈا
دنیا کے نقشے پر پانڈا کے پائے جانے
والے علاقوں کی نشاندہی
|
دیو قامت پانڈا ریچھ کے
قبیل سے تعلق رکھنے والا پستانیہ جانور
ہے، جس کا آبائی وطن چین کا
مشرقِ وسطیٰ اور مغربِ وسطیٰ ہے۔[1]پہلے
پانڈا کے متعلق یہ خیال کیا جاتا تھا کہ اس کا تعلق امریکا میں
پائے جانے والے ریکون سے
ہے۔[2] یہ
اپنے آنکھوں، کان اور جسمکے مختلف حصوں پر
موجود نمایاں کالے دھبوں کی بدولت بآسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ گوشت خور ہوتے
ہوئے بھی پانڈا کی خوراک کا %99 حصہ بانس پر
مبنی ہے۔ اس کے علاوہ پانڈا دستیاب ہونے پر شہد، انڈے، مچھلی، شکر قندی، نارنگی اور کیلے وغیرہ
بھی کھا سکتے ہیں۔
اسی کی نسل سے تعلق رکھنے والے پستہ
قامت پانڈا کی نسل اب ناپید ہوچکی ہے۔
اس کی قامت آج کے دیوقامت پانڈا کے مقابلے میں نصف تھی۔ یعنی تقریباً تین فٹ کا قد
دیوقامت پانڈا کے برعکس جس کا قد بلوغت کے بعد پانچ فٹ تک ہوسکتا ہے۔ پستہ قامت
پانڈا کی جسامت سن 2007ء تک نامعلوم تھی تاوقتیکہ چین میں اس کا ایک ڈھانچہ دریافت
نہ کر لیا گیا۔ ڈھانچے پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلا کہ آج کے جدید پانڈا کی طرح
پستہ قامت پانڈا کی خوراک کا بڑا حصہ بانس پر مشتمل تھا۔[1]
No comments:
Post a Comment