چیتا
آزاد دائرۃ المعارف،
ویکیپیڈیا سے
چیتا
چیتا(mammals) بلی کی
نسل Felidae سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہندی میں انہیں باگھ اور انگلش میں Tiger کہا جاتا ہے۔ اپنے مضبوط ، طاقتور اور شاندار جسم کی بدولت چیتابہترین شکاری ہوتے ہیں۔چیتے کو بطور علامت طاقتور، بہادر، ظالم اور سنگدل استعمال
کیا جاتا ہے۔
کرہ ارض پر
یہ سب سے بھاری بلی ہے۔ چیتے کا جسم چوڑا اور طاقتور ہوتا ہے۔ بالغ نر کا وزن
تقریبا 200 سے 320 کلو گرام تک اور مادہ کا تقریباً 120 سے 180 کلو گرام تک ہوتا
ہے۔جسم کی لمبائی 140 سے 280 سنٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ ان کا رنگ زردی مائل ہوتا ہے
اور اس میں بھوری یا سیاہ دھاریاں ہوتی ہیں۔ جبکہ سفید شیر کا رنگ سفید اور سیاہ
دھاریاں ہوتی ہیں۔ ان میں دھاریوں کی تعداد تقریبا 100 کے لگ بھگ ہوتی ہے۔
چیتا بنگلہ
دیش، بھوٹان، کمبوڈیا، ہندوستان، انڈونیشیا، میانمار، ملائیشیا، نیپال، شمالی
کوریا، تھائی
لینڈ، ویت نام اور روس کے
مشرقی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔
چیتابہت اچھے تیراک ہوتے ہیں۔ ان کے شکار
کرنے کا طریق بالکل بلی کی طرح ہے۔ یہ چھپ کر شکار کرتے ہیں۔ ان کو 50 کلو تک وزن
اٹھا کر 2 میٹر اونچی رکاوٹ کو پھاندتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ زیادہ تر چیتاانسانوں
کا شکار نہیں کرتے۔ ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ چیتااپنی بھوک مٹانے کے لئے انسانوں
کا شکار کریں۔
تقسیم بمطابق 1900(سرخ) اور 1990(سبز).
کوئی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے شیر کی کھال
(یا جلد) حاصل کرنے کے
لئے اس کا 990 تک بہت شکار کیا گیا۔ یہاں تک کہ یہ خطرہ لاحق ہو گیا کہ کہیں یہ
نسل ہمیشہ کے لئے ختم ہی نہ ہوجائے۔ اب ان کے شکار پر پابندی ہے۔ چونکہ ان کی کھال
کافی قیمتی ہوتی ہے اس لئے کچھ لوگ ان کی کھال حاصل کرنے کے لئے ان کا شکار کرتے
ہیں۔ مہا راجے اور اکثر رؤسا ان کھالوں کو بھاری معاوضہ ادا کر کے خریدتے ہیں۔ ان
کی پشت پناہی کی ہی وجہ سے اب تک ان جانوروں کا شکار جاری ہے۔ دنیا میں کل 6,000
کے لگ بھگ ہی شیر بچے ہیں۔ اگر ان کے شکار کا سلسلہ یونہی چلتا رہا تو وہ دن دور
نہیں جب یہ نسل دنیا سے بالکل غائب ہو جائے گی۔
·
http://www.panda.org/about_wwf/what_we_do/species/our_solutions/endangered_species/tigers/index.cfm
No comments:
Post a Comment