Friday, 14 November 2014

کتے کی معلومات


اردو ویکیپیڈیا پر مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لائیں
کتا
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کتا 
بھیڑیئے کی نسل سے تعلق رکھنے والا پالتو جانور ہے۔ پالتو کتا انسان کا سب سے قدیم ساتھی ہے۔ کتا اس کی نسل کے نر کو کہتے ہیں جبکہ مادہ کو کتیا کہا جاتا ہے۔

کتا پالتو بننے کے فوراً بعد ہی دنیا بھر کی ثقافتوں کا اہم جز بن گیا ہے۔ ابتدائی تہذیبوں میں اسے انتہائی اہم مقام حاصل تھا۔ بیرنگ سٹریٹ کے راستے نقل مکانی کتوں کے بغیر ممکن نہیں مانی جاتی۔ اس کے علاوہ کتے انسانوں کے لئے بے شمار خدمات سر انجام دیتے ہیں جن میں شکار ، گلہ بانی ، حفاظت ، پولیس اور فوج کی معاونت، بطور ساتھی اور حال ہی میں معذور افراد کے لئے خصوصی معاون وغیرہ شامل ہیں۔ انہی فوائد کی بدولت اسے انسان کا سب سے بہترین دوست گردانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں چالیس کروڑ سے زیادہ کتے موجود ہیں۔

No comments:

Post a Comment