Monday, 10 November 2014

اونٹ کی معلومات



اونٹ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دنیا میں آج غالباً 1.4 کروڑ اونٹ موجود ہیں۔ جن میں سے اکثریت افریقہ کے کئ ممالک مثلآ صومالیہ، سوڈان، اور موریطانیہ میں ہے۔ ایک خاص اونٹ، باکٹیری اونٹ، اب صرف 14 لاکھ کی ابادی رکھتا ہے لیکن کئ صدیوں پہلے یہ ایشیا کے دیگر کونوں میں پایا جاتا تھا۔ پاکستان میں اونٹوں کے تعداد زیادہ تر سندھ اور بلوچستان کے اندرونی اور ریگستانی علاقوں میں ہے۔اسے صحرا کا جہاز بھی کہتے ہیں،
اونٹ کی دو اقسام ہیں۔ ایک عربی اور دوسری بختیاری۔ عربی اونٹوں کی ایک کوہان ہوتی ہے جبکہ بختیاری اونٹوں کی دو کوہان ہوتی ہیں۔
استعمال[ترمیم]
انسانوں نے اونٹوں کو کم سے کم 3000 سال سے سواری کے لیے استعمال کیا ہے۔ اونٹوں کو ریگستان پار کرنے کے لیے بہترین طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ اونٹ بہت بھاری بوج اٹھانے کے قابل بھی ہے، اور ریگستانی علاقوں میں سامان پہنچانے کے لیے اونٹ کو آج بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اونٹ کا دودھ اور گوشت بھی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے، بلکہ گاۓ کے دودھ سے بہتر ہوتا ہے۔
اونٹ کی دوڑ[ترمیم]
کئی عرب ممالک میں اونٹوں کی دوڑ لگائی جاتی ہے۔ عموماً ان اونٹوں پہ پاکستانی بچے چڑھائے جاتے تھے، جو کئی دفعہ سخت چوٹیں کھاتے اور کبھی کبھی وفات بھی پا جاتے۔ اس وجہ سے کئی عرب ممالک میں اونٹ کی دوڑ پہ پابندی لگا دی گئی ہے۔
]


No comments:

Post a Comment