شاہد آفریدی
آزاد دائرۃ المعارف،
ویکیپیڈیا سے
شاہد آفریدی
|
|||||||
ذاتی معلومات
|
|||||||
اصل نام
|
شاہد احمد خان آفریدی
|
||||||
دیگر نام
|
بوم بوم آفریدی / آفریدی
|
||||||
تاریخ پیدائش
|
1 مارچ 1980 (34)
|
||||||
کوہاٹ, پاکستان
|
|||||||
کردار
|
آل راؤنڈر
|
||||||
طریقہ بلےبازی
|
دائیں ہاتھ سے
|
||||||
طریقہ گیندبازی
|
رائٹ آرم لیگ بریک
|
||||||
بین الاقوامی کرکٹ
|
|||||||
شرٹ نمبر
|
10
|
||||||
کیریئر شماریات
|
|||||||
ٹوئنٹی/20
|
ایک روزہ
|
ٹیسٹ
|
|||||
کل میچ
|
10
|
253
|
26
|
||||
کل دوڑیں
|
158
|
5369
|
1683
|
||||
اوسط بلے بازی
|
17.55
|
23.75
|
37.40
|
||||
50/100
|
-- / --
|
4 / 29
|
5 / 8
|
||||
بہترین اسکور
|
39
|
109
|
156
|
||||
کل گیند کرائے
|
225
|
10131
|
3092
|
||||
وکٹ
|
14
|
217
|
47
|
||||
اوسط گیند بازی
|
18.64
|
36.02
|
34.89
|
||||
5 وکٹ
|
--
|
2
|
1
|
||||
10 وکٹ
|
--
|
--
|
--
|
||||
بہترین گیند بازی
|
4/19
|
5/11
|
5/52
|
||||
کیچ/سٹمپ
|
3 / --
|
89 / --
|
10 / --
|
||||
شاہد آفریدی(شاہد
آفریدی)
کا نام پاکستان کے
بہترین آل راؤنڈرز میں آتا ہے۔ ان کا پورا نام صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی ہے،
اور آپ 1
مارچ، 1980ء میں خیبر ایجنسی کے
شہر کوہاٹ میں
پیدا ہوئے۔1996ء میں کرکٹ کی
دنیا میں قدم رکھنے والے آفریدی بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان
کو یہ نام بھارت کے
معروف کرکٹر اور کمنٹیٹر راوی شاستری نے
دیا۔
آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری
دنیا میں پہچانے جاتے ہیں۔ اور اسی بدولت کئی ریکارڈ مثلا سب سے زیادہ چھکوں کا
ریکارڈ اور سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ حال ہی میں
کئے گئے ایک سروے کے مطابق وہ پاکستان کے
سب سے مشہور کھلاڑی ہیں۔
شاہد آفریدی نے کرکٹ میں قدم اکتوبر 1996ء میں
صرف سولہ سال کی عمر میں رکھا جب ان کو مشتاق احمد کی
جگہ لیگ اسپنر کے طور پر کھلایا گیا۔ اور جلد ہی اپنی تیز بلے بازی کی وجہ سے جانے
جانے لگے۔ انہوں نے اپنی پہلی ہی اننگز میں ایک روزہ کرکٹ کی
تیز ترین سنچری (سو اسکور) بنا ذالی جب انہوں نے4 اکتوبر، 1996ء میں سری لنکا کے
خلاف صرف 37 گیندوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ یہ ریکارڈ ابھی بھی قائم ہے۔ سن 2011
کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں تین سو وکٹوں کا حدف
پورا کیا۔ وہ جے سوریا کے بعد دنیا کے دوسرے آل راونڈر ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ
میں 6000 ہزار سے زائد رنز اور تین سو سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔
اپنی جلد بازی اور تیز بلے بازی کی وجہ سے ان
کو ٹیسٹ کرکٹ میں
زیادہ مواقع نہیں دیے گئے۔ لیکن موقع ملنے پر وہ تماشائیوں
کو اپنی بلے بازی کی وجہ سے مایوس نہیں کرتے۔ وہ کئی مرتبہ پاکستان کو بلے بازی
اور گیند بازی کی وجہ سے جتوا چکے ہیں۔
آفریدی اپنے کیرئیر کے آغاز میں اوپنر کی
حیثیت سے بلے بازی کرتے تھے۔ لیکن اب ان کو میچ کی صورت حال کے مطابق بلے بازی کے
لیے بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کرکٹ کا آغاز البتہ گیند باز کی حیثیت سے کیا تھا
لیکن اب ان کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈر ہوتا ہے ۔ کوچ باب وولمر نے
ان کو ایک بہترین آل راؤنڈر کے طور پر تیار کیا۔
No comments:
Post a Comment